Jul ۳۱, ۲۰۲۳ ۱۶:۳۸ Asia/Tehran
  • دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر شامی فوج کی بمباری

شامی فوج نے ادلب کے مضافات میں جبل الزرایہ کے مختلف علاقوں منجملہ فطیرہ، کنصفراور سفوہن میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: پریس ذرائع نے اعلان کیا ہے جبہت النصرہ کے دہشتگردوں نے ایک بار پھر کم کشیدگی والے علاقوں پر حملہ کر کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے۔ جبکہ شامی فوج نے ان دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔

جبہت النصرہ دہشتگرد گروہ نے فائر بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حماہ اور ادلب کے مضافاتی علاقوں میں فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے جس کے جواب میں شامی فوج نے بھی سہل الغاب میں العمقیہ کے علاقوں اور السرمانیہ کے اطراف میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر شدید حملہ کیا ہے۔

شامی فوج نے ادلب کے مضافات میں جبل الزرایہ کے مختلف علاقوں منجملہ فطیرہ، کنصفراور سفوہن میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

مشرقی صحرا کے علاقے میں شامی فوج نے دہشتگردوں کا صفایا  کرنے کی کارروائی کی ہے جہاں اب کسی حد تک امن قائم ہے۔

اتوار کے روز بھی پریس ذرائع نے جبہت النصرہ کے ٹھکانوں پر شامی فوج  کے حملے کی خبر دی تھی ۔ جس میں 30 دہشتگرد ہلاک اور زخمی ہوئے ۔

یاد رہے کہ ایران، روس اور ترکیہ کے 2017 کے سمجھوتے کی بنیاد پر آستانہ امن فارمولے کے تحت یہ چاروں ممالک شام میں امن علاقوں کے ضامن ممالک میں شمار ہوتے ہیں۔

ٹیگس