Jul ۱۰, ۲۰۲۴ ۱۸:۵۹ Asia/Tehran
  • غزہ میں ایک اور اسکول پر دہشتگرد اسرائیل کا وحشیانہ حملہ، یہ قتل عام اور نسل کشی نہیں ہے تو اور کیا ہے؟

غزہ میں ایک اور اسکول پر غاصب صیہونی حکومت کے حملے میں درجنوں فلسطینیوں کے شہید اور زخمی ہونے پر حماس نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: ہمارے ذرائع نے غزہ میں طبی ذرائع کے حوالے سے یہ اعلان کیا ہے کہ خان یونس کے مشرق ميں واقع العودہ اسکول پر دہشتگرد اسرائیل کے حملے میں درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ غاصب صیہونی حکومت کے اس وحشیانہ حملے میں شہید اور زخمی ہونے والوں میں بڑی تعداد میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

اقوام متحدہ کی نگرانی میں چلنے والے اس اسکول میں، غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں بے گھر ہوجانے والے بہت سے فلسطینی، پناہ گزین تھے۔

در ایں اثنا حماس نے اپیل کی ہے کہ دنیا کے سبھی شہروں میں غاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینی عوام کی تازہ نسل کشی کے خلاف مظاہرے کئے جائيں۔ حماس نے جنوبی غزہ کے العودہ اسکول پر صیہونی حکومت کے حملے کو قتل عام اور نسل کشی قرار دیتے ہوئے عالمی سطح پر اس کی مذمت کا مطالبہ کیا ہے۔

 

ٹیگس