Feb ۱۴, ۲۰۲۵ ۱۷:۴۵ Asia/Tehran
  • دہشتگردی کی عفریت کے خاتمے کیلئے سرگرم عمل ہیں: پاکستانی وزیراعظم

پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں ہونے والے دھماکے کی پاکستان کے صدر، وزیراعظم، وفاقی وزیرداخلہ اور وزیراعلٰی بلوچستان نے مذمت کی ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: سحر نیوز/ پاکستان: صدرپاکستان آصف زرداری نے بلوچستان کے علاقے شاہرگ میں دھماکے کی مذمت کی ہے اور دھماکے کے نتیجےمیں مزدوروں کی وفات پر اظہارافسوس کیا ہے۔

صدرنے دہشگردی کے خاتمے تک کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے بھی بلوچستان میں مزدوروں کی گاڑی پردھماکے کی مذمت کی اور زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔

وزیراعظم نے  کہا کہ دہشتگردی کی عفریت کے خاتمے کیلئے سرگرم عمل ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں مزدوروں کی گاڑی پردھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں، جاں بحق مزدوروں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے تحصیل شاہرگ میں مزدوروں کی گاڑی کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا پختہ عزم ہے، بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد کسی صورت معافی کے مستحق نہیں۔

واضح رہے کہ ابتدائی تفصیلات کے مطابق ہرنائی کی تحصیل شاہرگ میں گاڑی پرآئی ای ڈی میں دھماکا ہوا۔ لیویز کا کہنا ہے کہ دھماکا کان کنوں کی گاڑی پر ہوا۔

لیویز کے مطاق دھماکے میں 11افراد جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوئے جبکہ گاڑی مکمل تباہ ہوگئی، واقعے میں جاں بحق مزدوروں کا تعلق سوات سے ہے۔

ٹیگس