کونین حیدر۔ ہندوستان
Apr ۲۵, ۲۰۱۶ ۱۷:۴۶ Asia/Tehran
کونین حیدر صاحب کا تعلق باڑہ ہندوراؤ، دہلی سے ہے۔
تو یہ اپنے خط میں، برقی خط میں، لکھتے ہیں کہ میں ایم اے اردو کے امتحان دینے کے بعد آج کل ایک مسابقاتی امتحان کی تیاری میں مصروف ہوں اسی لئے آپ کو خط نہیں لکھ سکا اور خط لکھنے کا ابھی ارادہ بھی نہیں تھا لیکن عید نوروز نے مجبور کردیا آپ کو خط لکھنے کے لئے۔ البتہ یہ خط پروگراموں سے متعلق نہیں ہے اور لمبا چوڑا بھی خط نہیں ہے۔ بس میں اس خط کے ذریعہ یہ جاننا چاہتا ہوں کہ ایران میں عید نوروز کیسے منائی جاتی ہے اور اس عید سے متعلق کچھ رسم و رسومات کے بارے میں بتائيں تو مہربانی ہوگي۔ باقی پروگراموں کے بارے میں آئندہ فرصت ملنے پر خط لکھوں گا۔