May ۰۸, ۲۰۱۶ ۱۳:۲۳ Asia/Tehran
  •   محمد اکرم سیال۔ پاکستان

یہ خط بھی ہمارے ایک اور پرانے پاکستانی سامع محمد اکرم سیال صاحب کا ہے، سیال شارٹ ویو لسنرز کلب، چک نمبر 574 گ ب، ضلع ننکانہ صاحب سے۔

یہ اپنے خط میں لکھتے ہیں کہ امید واثق ہے کہ آپ سب بفضل تعالی اور ہماری دعاؤں سے خوش اور خیریت سے ہوں گے اور موسم بہار اور جشن نوروز سے خوب لطف اندوز ہورہے ہوں گے۔ آپ کے تیار کردہ رنگا رنگ اور دلچسپ پروگرام توجہ سے سماعت ہورہے ہیں۔ باجی زہرا زیدی کی آمد سے بزم دوستاں کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔ سہ ماہی انعامی مقابلے کی آخری تاریخ میں توسیع ناگوار لگی کیونکہ تین ماہ کا عرصہ بھی کسی کے لئے کم پڑجاتا ہے تو پھر شش ماہی یا سالانہ انعامی اسکیم کا نام دینا ہوگا۔



ٹیگس