محمد ارشد قریشی۔ پاکستان
محمد ارشد قریشی صاحب کا تعلق کراچی سے ہے اور یہ انٹرنیشنل لسنرز کلب کے صدر ہیں۔
محمد ارشد قریشی صاحب اپنے خط میں لکھتے ہیں کہ اس دفعہ کافی عرصے کی غیرحاضری کے بعد محترمہ زہرا زیدی کی آواز بزم دوستاں میں سن کر بہت خوشی ہوئي۔ ہم تمام سامعین کو زہرا زیدی صاحبہ کی کمی بہت شدت سے محسوس ہوتی تھی۔ آپ کے آنے سے پروگرام میں رونق آگئي۔ اس کے بعد لکھتے ہیں کہ ہم تمام سامعین باقاعدگی سے تمام پروگرام سن رہے ہیں اور الحمداللہ اب رسیپشن بھی خاصی بہتر ہے۔ اسلامی پروگرام کے حوالے سے ریڈیو تہران کا کردار قابل تعریف ہے۔ انعامی مقابلے کے جوابات کے لئے مطالعے سے معلومات میں بہت اضافہ ہوتا ہے جس کا سہرا بھی ریڈیو تہران کے سر ہی جاتا ہے۔ پروگرام جام جم، عطر معرفت، گل گشت، انسان اور ماحولیات بہت پسند کئے جاتے ہیں جبکہ بزم دوستاں بھی اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ جلوہ افروز ہے۔