May ۲۱, ۲۰۱۶ ۱۸:۰۵ Asia/Tehran
  •   منظور حسین۔ ہندوستان

یہ بھی ہمارے ایک نئے سامع ہیں منظور حسین صاحب اور انہوں نے بھوپال، مدھیہ پردیش، ہندوستان سے یہ خط لکھا ہے۔

تو منظور حسین صاحب لکھتے ہیں کہ ریڈیو تہران کے لئے یہ میرا پہلا خط ہے اور امید ہے کہ آپ میرے پہلے خط کو بزم دوستاں میں ضرور شامل کریں گے۔ اگر آپ نے میرے خط کو پروگرام میں شامل کرلیا تو میری حوصلہ افزائي ہوگي اور میں مزید خط لکھنے کی ہمت کرسکوں گا۔ تو ریڈیو تہران کے پروگراموں کے بارے میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ آپ کے پروگرام اچھے ہیں اور کچھ پروگرام تو بہت ہی قابل تعریف ہیں کیونکہ ائمۂ معصومین (ع) کی ولادت یا شہادت کے بارے میں کسی ریڈیو سے پروگرام ہی نہیں آتے اور پھر اتنے اچھے خصوصی پروگرام ہوں تو قابل تعریف تو ہوں گے ہی۔ سامعین کے خطوں کے لئے بھی ایک مخصوص پروگرام ہے بزم دوستاں، یہ کتنی اچھی بات ہے۔ سامعین کے خطوں کو اہمیت دی جاتی ہے اور انٹرویو بھی ان کے سنوائے جاتے ہیں۔ پہلے خط میں بس اتنا ہی۔

ٹیگس