انجم زیدی۔ ہندوستان
May ۳۰, ۲۰۱۶ ۱۶:۵۹ Asia/Tehran
انجم زیدی صاحب کا تعلق بہرائچ، یوپی سے ہے۔
انہوں نے یہ خط ای میل کے ذریعہ بھیجا ہے، ای میل کے ذریعہ اسکین کراکے بھیجا ہے۔ اس میں یہ لکھتے ہیں کہ امید ہے آپ لوگ خیریت سے ہوں گے۔ ریڈیو تہران اپنے بہترین پروگراموں کی وجہ سے سامعین کی آنکھوں کا تارا بنتا جا رہا ہے۔ گزشتہ دنوں یادوں کے جھروکے اور جام جم، اس کے علاوہ عشرۂ فجر کے پروگرام جو گلشن نقوی صاحب اور حسین اختر رضوی صاحب نے پیش کئے، بہترین تھے۔ جام جم میں افتخار علی زبیری صاحب کا خط بھی سنا۔ ریڈیو تہران سے نشر ہونے والا خصوصی پروگرام "ریڈیو کا عالمی دن"، اپنا انٹرویو اور دیگر حضرات کے انٹرویو سنے۔ نئے عیسوی سال کے موقع پر بھی انٹرویو کا سلسلہ سنا جو بہت خوب تھا۔ انٹرویو کے بارے میں سارے نام لکھنا مناسب نہیں ہے کیونکہ خط طولانی ہوجائے گا۔ باقی پھر فرصت ملنے پر۔ خدا حافظ۔