ذیشان سرور سیال۔ پاکستان
Jun ۰۷, ۲۰۱۶ ۱۶:۴۲ Asia/Tehran
ذیشان سرور سیال صاحب نے، سیال شارٹ ویو لسنرز کلب، چک نمبر 574، ضلع ننکانہ صاحب سے یہ خط ہمیں بھیجا ہے۔
لکھتے ہیں کہ آپ کی اردو سروس کی پہلی خوبی یہ ہے کہ اس کے فیچر جس قدر مختصر ہوتے ہیں اسی نسبت سے معنوی اعتبار کے پیش نظر بہت جامع ہوتے ہیں کیونکہ ان میں بہت کام کی باتیں ہوتی ہیں جن پر عمل پیرا ہوکر بلا مبالغہ ایک انقلاب برپا کیا جاسکتا ہے۔ ایران اور پاکستان دو برادر ممالک ہیں۔ ہماری ثقافت و آداب و اخلاق میں بھی ایک قدرتی مماثلت ہے۔ میری اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ان دونوں ممالک کے درمیان اسلامی رشتوں کے ساتھ ساتھ ادبی رشتے بھی استوار رہيں۔ اس کے بعد لکھتے ہیں کہ آپ کو یہ بتاتے ہوئے دلی مسرت ہورہی ہے کہ آپ کے پروگرام صبح و شام ہمارے یہاں صاف سنائي دے رہے ہیں۔