ریحانہ کوثر۔ پاکستان
Jun ۰۸, ۲۰۱۶ ۱۷:۰۴ Asia/Tehran
ریحانہ کوثر صاحبہ، شیخوپورہ، سے تعلق رکھتی ہیں۔
یہ لکھتی ہیں کہ اس سے پہلے بھی آپ کی خدمت میں خط تحریر کیا تھا لیکن پتہ نہیں نشر ہوا کہ نہیں۔ اس کے بعد لکھتی ہیں کہ جب وقت ملتا ہے تو ریڈیو تہران کی نشریات سنتی ہوں۔ ریڈیو تہران، جو کہ اسلامی ترجمان ریڈیو ہے، ہر قسم کے حالات و واقعات سے باخبر رکھتا ہے۔ میں اسکول ٹیچر ہوں اور گاؤں کے ایک اسکول میں پڑھاتی ہوں۔ مجھے زہرا باجی کی آواز اور خطوط کے جوابات دینے کا انداز بہت پسند آتا ہے، ان کو سلام۔ باقی آپ کے تمام سلسلے اچھے جارہے ہیں اور ان کی تعریف لازمی ہے۔ امید کرتی ہوں کہ خط شامل محفل ہوگا۔