Jun ۲۰, ۲۰۱۶ ۱۶:۰۰ Asia/Tehran
  • کاظم عابدی۔ ہندوستان

غازی پور، یوپی، سے کاظم عابدی صاحب کا یہ خط ہے۔

لکھتے ہیں کہ عشرہ فجر کے خصوصی نشریات سے استفادہ کر رہا ہوں۔ اس سلسلۃ الذہب میں اکابر دانشوروں کے زریں خیالات و افکار کو بہ طریق احسن پیش کیا جا رہا ہے۔ اس درخشاں ابرگہر بار میں راقم ہیچ مداں کے افکار پریشاں نشر کئے گئے۔ اس کرم گستری کے لئے صمیم قلب سے ممنون ہوں۔ ریڈیو تہران کے اردو نشریات سے ملت اسلامیہ کے سود و زیاں کا علم ہوتا ہے۔ اس لئے اس کی خدمات گراں بہا ہیں۔ اس کے بعد لکھتے ہیں کہ کرہ ارض پر اسلامی جمہوریہ ایران مستضعفین عالم کا واحد طرف دار ہے۔ امریکہ، غاصب اسرائيل اور سعودی عرب نے مظلوم ملت فلسطین پر عرصہ حیات تنگ کردیا ہے۔ انشااللہ عنقریب ان کا بھی انجام عبرت ناک ہوگا۔

کاظم عابدی صاحب نے اس خط کے آخر میں ایک شعر بھی لکھا ہے۔

تندی باد مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب

یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لئے

اس شعر کے بعد انجم زیدی اور غلام رسول بھٹ صاحبان کو سلام لکھا ہے۔

ٹیگس