محمد اکرم سیال۔ پاکستان
Mar ۰۱, ۲۰۱۷ ۱۳:۴۳ Asia/Tehran
محمد اکرم سیال۔ چک نمبر 574، ننکانہ صاحب، پنجاب۔
محمد اکرم سیال صاحب نے یہ خط اردو میں ٹائپ کرکے ای میل کے ذریعہ بھیجا ہے جس میں لکھتے ہیں کہ حسب عادت آپ کے رنگا رنگ، معلومات سے بھرپور اور اصلاحی پروگراموں سے استفادہ ہورہا ہے۔ گو شارٹ ویو نشریات کی رسیپشن کوالٹی کی علالت کوفت کا سبب بنتی تھی لیکن پھر بھی اس کا لطف اپنا ہی تھا یا شاید ہم اس کوفت کے عادی ہوچکے تھے۔ اب اپنے اسمارٹ فون کو انٹرنیٹ سگنل کا مسئلہ دوچار کرتا ہے جس سے الجھن برابر ہے۔ شہروں میں یہ مسئلہ کم ہے، دیہاتوں میں عام ہے۔ بدقسمتی سے ریڈیو سامعین کی اکثریت دیہی علاقوں میں ہی ہے جو شہری حقوق کے حقدار تصور نہیں کئے جاتے۔