محمد ارشد قریشی۔ پاکستان
Mar ۰۱, ۲۰۱۷ ۱۳:۴۷ Asia/Tehran
محمد ارشد قریشی صاحب کا تعلق کراچی سے ہے۔
محمد ارشد صاحب، جو انٹرنیشنل ریڈیو لسنرز کلب کے صدر ہیں، اپنے خط میں لکھتے ہیں کہ کچھ ذاتی مصروفیات کے سلسلے میں کراچی سے باہر گيا ہوا تھا جس کی وجہ سے کچھ پروگرام نہیں سن سکا۔ وجہ صرف یہی تھی کہ وہاں انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب نہیں تھی۔ اب فراغت حاصل ہونے کے بعد تمام پروگرام بذریعہ انٹرنیٹ سنے۔ انہوں نےگزشتہ انعامی مقابلے کی قرعہ اندازی میں اپنے نام کا قرعہ نکلنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں کوشش کرتا ہوں کہ تمام انعامی مقابلوں میں بھرپور طریقے سے حصہ لوں کیونکہ اس سے میرے علم میں خاطر خواہ اضافہ ہوتا ہے۔