یاور عباس۔ ہندوستان
یاور عباس۔ شکارپور، ضلع بلند شہر، یوپی۔
یاور عباس صاحب نے واٹس ایپ کے ذریعہ ایک صوتی پیغام بھیجا ہے جس میں کہتے ہیں کہ میں آپ کے پروگرام سن رہا ہوں لیکن آج کل وقت زیادہ نہیں مل پا رہا ہے۔ ویسے کوشش کر رہا ہوں کہ کسی طرح وقت زیادہ ملے اور آپ کے پروگرام زیادہ سے زیادہ سن سکوں۔ دعا کیجئے کہ مجھے ریڈیو تہران کے پروگرام سننے کے لئے بھرپور وقت ملے اور آپ کو زیادہ سے زیادہ خط یا واٹس ایپ کے ذریعہ پیغام ارسال کرسکوں۔ یہ مزید کہتے ہیں کہ میں نے گزشتہ دنوں ریڈیو تہران سے انداز جہاں پروگرام سنا جس میں فلسطین کے بارے میں بتایا گيا۔ مجھے فلسطین کے حالات سن کر بہت افسوس ہوا کہ فلسطینیوں پر کیا مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔ اس کے بعد لکھتے ہیں کہ بزم دوستاں پروگرام قابل تعریف پروگرام ہے۔ یادوں کے جھرو کے بھی بہت اچھا پروگرام ہے۔ اس پروگرام کے ذریعہ ہمیں یہ پتہ چلتا ہے کہ ماضی میں آج کی تاریخ میں کون کونسے اہم تاریخی واقعات رونما ہوئے ہیں۔ یہ پروگرام مجھے بہت پسند ہے۔