محمد ارشد انصاری۔ پاکستان
May ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۶:۵۷ Asia/Tehran
محمد ارشد انصاری۔ میرپور خاص، سندھ۔
محمد ارشد صاحب اپنے خط میں رقم طراز ہیں کہ میں ریڈیو تہران کا پرانا سامع ہوں لیکن میں خط وغیرہ لکھنے کا بہت زیادہ عادی نہیں ہوں۔ اس کے باوجود ریڈیو تہران کو یہ ایمیل ارسال کر رہا ہوں۔ امید ہے کہ پروگرام میں شامل فرمائيں گے۔ مجھے پروگرام بزم دوستاں بہت اچھا لگتا ہے اور میں اس پروگرام کو سننے کی پوری کوشش کرتا ہوں کیونکہ یہ پروگرام سن کر مجھے اپنائيت کا احساس ہوتا ہے۔ ویسے آج کل ریڈیو لوگ کم ہی سنتے ہیں، پھر بھی سامعین کی ایک بہت بڑی تعداد آج بھی خبریں وغیرہ ریڈیو کے ہی ذریعہ سنتی ہے۔ مجھے ریڈیو تہران کے اکثر پروگرام بہت اچھے لگتے ہیں۔ ریڈیو تہران کی پوری ٹیم کا شکریہ بھی ادا کرتا ہوں۔ پہلی مرتبہ ای میل ارسال کر رہا ہوں اگر کوئي غلطی وغیرہ رہ گئی ہو تو معاف فرمائيں۔