Nov ۳۰, ۲۰۱۷ ۱۲:۲۴ Asia/Tehran
  • رشید ناز- پاکستان

یہ خط ارسال کیا ہے رشید ناز صاحب نے پاکستان کے صوبے پنجاب کے شہر فیصل آباد سے

ناز ریڈیو & انٹرنیٹ فین کلب فیصل آباد پاکستان کے صدر رشید ناز صاحب  لکھتے ہیں

محترم جناب حسین تقوی اور ہاشم صاحب

السلام و علیکم

سب سے پہلے ہماری کلب کی جانب سے ربیع الاول کا مہینہ مبارک ھو

اور سب سے بڑی خوشی اس بات کی ھو رھی ھے کہ ھمارے لئیے وٹس ایپ کا پیج ترتیب دیا گیا ھے جس پر ہم پروگرام سن بھی سکتے ھین اور اس پیج پر اپنا پیغام بھی لکھ سکتے ھین

رشید ناز صاحب نے  ایران میں آئے زلزلے کےحوالے سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے واقعی یہ بڑا افسوسناک سانحہ تھا  جس سے ایرانی قوم نے بہت سارا نقصان اٹھایا ہم اپنے ایرانی بھائیوں کے دکھ درد و غم میں شریک ہیں امید کرتے ھیں خداوند متعال ایرانی بھائيوں کو اس سانحہ پر صبر عطا فرمائے ، پروگرام بزم دوستاں سنا  تمام دوستوں کی ای میل اور وٹس ایپ میسج اچھے لکے اور سردار سہیل کی پروگرام پر تفصیل بھی اچھی تھی ہاشم صاحب اور تقوی صاھب نے دوستوں کے خطوط کے جواب بڑی محبت سے دئیے اور وٹس ایپ کے قوائد و ضوابط پر بھی خوب روشنی ڈالی ھے ہم آئندہ بھی اپ سے یہ امید رکھیں گے ساتھ ساتھ وٹس ایپ کی پروموشن کی طرف بھی توجع مرکوز رکھیں گے شکریہ

بلکہ پیج کو اور دلچسپ بنانے کے لئیے ھمارے انعامی مقابلہ کے سلسلے کو بھی بحال کیا جائے تاکہ ساتھ ساتھ سامعین کی حوصلہ افزائی بھی ھوتی رھے

باقی تمام پروگرام ھمارے لئیے معلومات کا مبنی ھین خاص کار جم جم اچھا سلسلہ ھے بہت شکریہ

اگلے خط تک اپ سے اجازت چاہتا ھوں

 

ٹیگس