مظفرعلی خاصخیلی - پاکستان
Dec ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۳:۲۲ Asia/Tehran
یہ خط ارسال کیا ہے پاکستان کے صوبے سندھ کے شہر ٹنڈوجام حیدرآباد سے مظفر علی خاصخیلی صانے نے
سب سے پہلے انہوں نے جشن عید میلاد النبیۖ اور ہفتۂ وحدت کے حوالے سے مبارک باد پیش کی ہے اور لکھا ہے کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح نے ہفتۂ وحدت منانے کا اعلان کر کے مسلم امہ میں اتحاد و یکجہتی قائم کرنے کی ایسی بنیاد رکھی ہے کہ جس سے مسلمانوں میں اختلافات پیدا کرنے کے لئے دشمنان اسلام کی تمام تر سازشیں اور منصوبے ناکام ہوگئے ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ میں ریڈیو تہران کی نشریات پابندی کے ساتھ سنتا ہوں اور مجھے ریڈیو تہران کے تمام پروگرام بہت اچھے لگتے ہیں ایمیل میں کافی عرصہ بعد کررہا ہوں امید ہے کہ پروگرام میں شامل فرمائیں گے۔