دلشاد اکبر- پاکستان
Jan ۲۱, ۲۰۱۸ ۱۴:۱۹ Asia/Tehran
یہ خط ارسال کیا ہے پاکستان کے صوبے سندھ کے شہر بدین سے دلشاد اکبر بھٹی صاحب نے لکھتے ہیں کہ
ایک عرصے سے ریڈیو تہران کا سامع ہوں لیکن خط ارسال کرنے سے قاصر رہا ہوں میں ہی نہیں میرا پورا گھر ریڈیو تہران کا سامع ہے اور ہمیں ریڈیو تہران کے سارے پروگرام اچھے لگتے ہیں، ویسے میں ریڈیو زاہدان بھی پابندی سے سنتا تھا لیکن ایک عرصے سے ریڈیو زاہدان کی نشریات سنائی نہیں دے رہی جبکہ جس کی جگہ ریڈیو تہران کی نشریات پیش کی جاتی ہیں شاید ریڈیو زاہدان ریڈیو تہران میں ضم ہوگیا ہے کوئی بات نہیں سب ایک ہی ہیں چاہے ریڈیو زاہدان ہو یا ریڈیو تہران، اگر ممکن ہوسکے تو ہمارے لئے پروگرام گائیڈ ضرور ارسال کیجیئے گا پہلے پابندی کے ساتھ آیا کرتی تھیں۔ سب دوستوں کو سلام۔