لیاقت علی اعوان- پاکستان
Jan ۲۷, ۲۰۱۸ ۱۵:۱۷ Asia/Tehran
یہ خط ارسال کیا ہے کہ الاعوان لسنرز کلب فیصل آباد کے صدر لیاقت علی اعوان صاحب نے
لکھتے ہیں چند سامعین کے خطوط ارسال کیئے تھے جن کے جوابات بھی پروگرام بزم دوستاں میں دیئے گئے بہت شکریہ، اس سے سامعین کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے، کیونکہ ریڈیو سنا تو درکنار اب تو خط لکھنے کی بھی لوگ ہمت نہیں کرتے ہیں، کیونکہ کچھ آسانیاں میڈیا نے بھی پیدا کردی ہیں۔
لیاقت علی اعوان صاحب مزید لکھتے ہیں کہ ریڈیو تہران کے سبھی ہی پروگرام اچھے اور معیاری ہیں، جن میں علاقائی و عالمی خبریں، تبصرے، جام جم، یادوں کے جھروکے اور دیگر پروگرام شامل ہیں، لیاقت علی اعوان صاحب نے لکھا ہے کہ انعامی مقابلے کا سلسلہ شروع کر کے ہم سامعین میں مزید دلچسپی بڑھ گئی ہے ۔
انہوں نے اس خط میں انعامی مقابلے کے جوابات بھی تحریر کر کے بھیجے ہیں۔