اسرار احمد چودھری - پاکستان
یہ تفصیلی خط ارسال کیا ہے شارٹ ویو میڈیا کلب کے صدر اسرار احمد چوہدری صاحب نے
لکھتے ہیں کہ محبتوں بھرسلام قبول ہو۔ہم سب کلب ممبران بخیریت ہیں ۔آپ کی اور ریڈیو تہران شعبہ اُردو کے تمام اراکین کی خیریت اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے نیک چاہتا ہوں۔صورتحال ہے کہ گذشتہ دنوں ایران میں آنے والے خوفناک زلزے پر ہماری طرف سے ایرانی عوام کے ساتھ اظہار ہمددی کا پیغام واٹس اپ ۔۔وائس میسج ارسال کیا تھا ۔جوآپ نے دیکھ ضرور مگر سننا نہیں تھا۔بہرحال ۔ہم سب کی دعا ہے کہ صرف ایرانئ عوام ہی نہیں بلکہ پورا عالم کو اللہ تعالی قدرتی آفات سے محفوظ رکھے۔آمینمحترم۔ریڈیو تہران کی طرف سے سامعین دوستوں کےلئے جدید وسائل کو بروکار لاتے ہوئے سوشل میڈیا واٹس اپ گروپ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔اور ہمیں اس گروپ میں سرفہرست شامل کیا گیا۔بے حد معذرت ماہ محرم اور دیگر معروفیات کی بناپر۔ہم آپ کا بروقت شکریہ نہ کرسکے۔یہ بات قابل توجہ ہے کہ انٹرنیشنل ریڈیو اسٹیشن اپنی نشریات "شارٹ ویو بینڈ"سے ختم کرتے جارہے ہیں۔کچھ ریڈیو اسٹیشن ابھی ایسے ہیں۔جن میں تہران ریڈیو بھی شامل ہے جو اپنا رشتہ سامعین سے برقرار رکھے ہوئے شارٹ ویو کے ساتھ انٹرنیٹ کے ذریعے مزید گہرا بنارہے ہیں۔ورنہ اکثر ریڈیو اسٹیشن بجٹ کی کمی کا بہانہ بناکر اپنی نشریات شارٹ ویو ۔۔انٹرنیٹ سے بھی بالکل ختم کرچکے ہیں۔محترم۔ دراصل دنیا میں سوشل میڈیا انٹرنیٹ کے ذریعے رابطے کا ذریعہ تیز ہوتا جا رہا ہے صرف ان کے لئے جن کے پاس یہ سہولت میسر ہے۔جبکہ ہمارے ملک کے ایسے علاقے بھی ہیں یہاں 21ویں صدی ترقی یافتہ دورہ میں بنیادی سہولت میسر نہیں۔اور ایسے علاقے یہاں آپ کے پروگرام ابھی ریڈیو کے ذریعے ہی سننے جاتےہیں اور پروگراموں پر اپنی رائے وتبارلہ خیال بذریعہ خط۔۔۔۔خط کو پوسٹ کرنے کےلئے کئی کلومیٹر کا سفر کرتے ہیں۔وہ آپ کے اس سوشل میڈیا ۔واٹس اپ گروپ میں کیسے شامل ہوسکتے ہیں؟ اور ھاں میں نے گذشتہ ریڈیو کے عالمی دن پر آپ سے ایک وضاخت طلب کی تھی تقربیاً سال ہونے کو ہے ہمیں اس کا ابھی تک جواب نہیں ملا؟امید ہے اس طرف توجہ دیں گے۔نئے عیسوی سال 2018 ءکی بہت بہت مبارک قبول ہو۔۔۔اللہ تعالی سے دعا و التجا ہے کہ وہ سب پر اپنا خاص کرے۔ماری غفلتوں اور لغزشوں کو معاف فرماتے ہوئے ہمیں سال نو میں اپنی جانب متوجہ رکھے۔۔۔کسی کے در کا محتاج ہونے سے بچائے۔ہر قسم کی ذہنی۔جسمانی۔روحانی بیماریوں سے بچا کر صحت و عافیت بھری زندگی کے باقی ماندہ لمحات گزارنے کی توفیق عطا فرمائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اے اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہمیں آپس میں پیار ومحبت کی فضا کو قائم رکھنے میں ہمارا معاون و مددگار بن۔۔جہاں جہاں انسانیت دکھی۔پریشان اور مفلوک الحال ہے۔سب پر خاص کرم فرما اور اپنی رحمت کے مطابق ہم سب پر اپنا خاص فضل فرما۔۔۔پوری دنیا کو امن کا گہوارہ بنا۔۔اور ہمیں اپنی عاقبت کی تیاری کی توفیق عطا فرما ۔۔۔ہر کسی کی خوشی اور ہر کسی کے دُکھ درد محسوس کرنے والا دل عطا فرما ۔اپنی توفیق سے وہ عطا فرما جو تو اپنے مقرب بندوں کو عطا فرماتا ہے۔۔ہمیں آزمائش اور پریشانیوں سے محفوظ رکھنا۔۔جو نیک اور جائز تمنائیں باقی ہیں پوری فرما۔سب کی دعائیں اپنی پاک اور عظمت والی بلند بارگاہ میں قبول فرما۔۔