محمد امین - ہندوستان
Feb ۲۶, ۲۰۱۸ ۱۱:۳۸ Asia/Tehran
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے صدر مقام سری نگر سے یہ خط ارسال کیا ہے محمد امین صاحب نے لکھتے ہیں کہ
اس سے پہلے بھی آپ کو خط ارسال کرچکا ہوں اور مجھے افسوس ہوا کہ آپ نے میرے خط کو پروگرام میں شامل نہیں کیا بہرحال میں خط ارسال کرتا رہوں گا مجھے ریڈیو تہران کے سب ہی پروگرام بہت اچھے لگتے ہیں اور خبروں اور تبصروں کا تو جواب ہی نہیں ہے صبح کی نشریات میں آواز بہت صاف ہوتی ہے لیکن شام اور رات کی نشریات سننے میں زحمت ہوتی ہے لیکن میرا بیٹا انٹر نیٹ سے نشریات لوڈ کر کے مجھے سنا دیتا ہے۔ میں خط بھی اپنے پوتے کی مدد سے ٹائپ کرواتا ہوں اور اس کے ہی واٹس ایپ نمبر سے یہ آپ کو بھیجتا ہوں۔ سری نگر میں ایک عرصے سے حالات کشیدہ ہیں آپ دعا کریں کے ہمارے علاقے میں امن بحال ہوجائے۔