Mar ۰۲, ۲۰۱۸ ۱۹:۴۹ Asia/Tehran
  • محمد ارشد قریشی۔ پاکستان

یہ خط ارسال کیا ہے کہ انٹرنیشنل لسنرز آرگنائزیشن پاکستان کراچی کے صدر محمد ارشد قریشی نے لکھتے ہیں

السلام علیکم

انٹرنیشنل ریڈیو لسنرز آرگنائیزیشن  آپ کا شکریہ ادا کرتی ہے کہ ماضی کی طرح اس دفعہ بھی آپ نے تمام نشریاتی اداروں کے مقابلے میں ریڈیو کے عالمی دن کے حوالے سے زیادہ  وقت مختص کیا۔ آج بھی تمام دوستوں کے نشر ہونے والے  پیغامات بہت اچھے تھے۔ بھارت میں  یونیسکو کے تعاون سے ہونے والے فیسٹیول کا سن کر بہت خوشی ہوئی ۔ اگر اس حوالے سے کوئی رپورٹ ہو تو ضرور نشر کریں یا اس گروپ میں کوئی بھاری دوست اس حوالے سے معلومات رکھتے ہوں تو اس پروگرام کے حوالے سے ضرور آگاہی دیں ۔ اس دفعہ ارلو نے تمام ٹی وی چینلز ، قومی اخبارات، مقامی ایف ایم ریڈیو، ویب ریڈیو اور ٹی وی  سے باقاعدہ  درخواست کی تھی کہ ریڈیو کے عالمی دن کئ حوالے سے خصوصی رپورٹ نشر کریں ۔ الحمداللہ اس حوالے سے بہت کامیابی ملی اور اکثر ٹی وی چینلز اور دیگر زرائع ابلاغ نے خصوصی رپورٹس نشر کیں اور ارلو کو ان رپورٹس کے لنک ارسال کیئے جنہں ارلو کے فیس بک گروپ اور پیج پر دیکھا جاسکتا ہے ۔ ان شاء اللہ آنے والے سالوں میں ہم تمام سامعین مزید کامیابیاں حاصل کریں گے ۔ایک مرتبہ پھر شکریہ

 

ٹیگس