دنیش چندر بھڑتھوال - ہندوستان
Apr ۰۵, ۲۰۱۸ ۱۲:۳۱ Asia/Tehran
یہ خط ارسال کیا ہے ہندوستان کی ریاست اترا کھنڈ کے علاقے دہرادون سے ہمارے بہت عزیز اور پرانے سامع دنیش چندر بھڑتھوال صاحب نے
لکھتے ہیں کہ پروگراموں پر تبصرہ تو میں واٹس ایپ گروپ پر کرلیتا ہوں یہ خط میں آپ لوگوں کی جانکاری اور عید نوروز کی مبارک باد کے لئے تحریر کررہا ہوں ویسے میری اردو کچھ بہت اچھی نہیں ہے لیکن پھر بھی میں کوشش کرتا ہوں کہ اردو میں آپ کو خط لکھا جائے، ساتھ ہی ساتھ یہ بھی بتادیجیئے کہ کسی بڑی شخصیت کے نام کے ساتھ جیسے خواجہ معین الدین چشتی رحمت اللہ علیہ بولا اور لکھا جاتا ہے رحمت اللہ علیہ اس کے معنی کیا ہیں۔