نواب اصغرعلی خان - ہندوستان
Aug ۰۷, ۲۰۱۸ ۱۴:۴۸ Asia/Tehran
یہ خط ارسال کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست اتر پردیش کے صدر مقام لکھنئو سے نواب اصغر علی خان نے
لکھتے ہیں گرمی کا موسم اپنے عروج پر ہے اور اس موسم میں آم کھانے کا اپنا مزہ ہے دوستوں کی آم کی دعوت میں ریڈیو تہران کے پروگراموں پر بات کرنے کا موقع ملا، سب نے ریڈیو تہران کی نشریات کو سراہا اور اس کی معیار کی تعریف کی ریڈیو تہران فضول گانے بجانے کے پروگراموں کے بجائے، ریڈیو کو درست سمت کی طرف لے جارہا ہے اور سامعین کو بھی اس بات کا احساس ہونا چاہیے، اور حتی ہمارے بعض اسلامی ملکوں سے بھی مسلسل گانے بجانے کے پروگرام نشر ہوتے ہیں جن کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ بہرحال میری اور میرے تمام دوستوں کی طرف سے ریڈیو تہران کو شاباش۔ پورا خط پروگرام میں شامل کیجیئے گا، ہم مل بیٹھ کر سنا چاہتے ہیں۔