راجہ اقبال - پاکستان
Oct ۰۷, ۲۰۱۸ ۱۲:۵۱ Asia/Tehran
یہ خط ارسال کیا ہے کہ پاکستان کے صوبے پنجاب کے شہر بہاولپور سے راجہ اقبال صاحب نے
لکھتے ہیں کہ کچھ مہینے پہلے بھی آپ کو ایک ایمیل ارسال کیا تھا اور پروگرام بزم دوستاں میں اس جواب سن کر بہت ہی خوشی محسوس ہوئی تھی ، آج اپنی مصروفیات میں سے وقت نکال کر چند سطر محبت کے اظہار کے لئے ارسال کررہا ہوں، سچ تو یہ ہے کہ پروگرام سننے میں پابندی نہیں رہی اور بھرپور کوشش ہوتی ہے کہ بزم دوستاں ضرور سنو، ویسے جب بھی آرکائیو سے پروگرام سنتا ہوں تو یہ سوچ کر بیٹھتا ہوں کے ایک آدھ پروگرام سن پاؤ گا لیکن گھنٹہ ڈیڑہ کا وقت تیزی کے ساتھ گذر جاتا ہے۔ سارے پروگرام بہترین ہیں اور سائٹ پر مواد بھی پڑھنے کے لائق ہوتا ہے۔