Oct ۲۱, ۲۰۱۸ ۱۳:۳۰ Asia/Tehran
  • اعظم علی سومرو -پاکستان

خط ارسال کیا ہے کہ پاکستان کے صوبے سندھ کے شہر خیرپور میرس سے اعظم علی سومرو نے

لکھتے ہیں کہ 27 ستمبر کو پیش کیا گیا اردو سروس کا پروگرام راہ روشن ریڈیو تہران کی ویب سائٹ پر سنا، اس پروگرام میں مولانا شمس الدین تبریری کے حوالے سے نہایت مفید اور اہم معلومات حاصل ہوئیں۔ شمس تبریزی کی کتاب مقالات شمس اور مولانا محمد جلال الدین مولوی کی شمس تبریزی کے حوالے سے لکھی کتب کی روشنی میں انکی زندگی ، شخصیت ، افکار و خیالات، والدین اور دنیاوی معاملات کے بارے میں جان کر اور خاص طور پر مولانا محمد جلال الدین مولوی سے انکی ملاقات اور مولوی کا شمس تبریز سے بے انتہا متاثر ہونا ، راضی ہونا نہایت دلچسپ اور متاثر کن لگا۔ مجموعی طور پر یہ پروگرام میرے لئے نہایت اہم اور دلچسپ جانکاری سے بھر پور رہا جس سے میں پہلے آشنا نہ تھا، کوئی شک نہیں کہ ریڈیو تہران کے پروگرام ہمارے لئے ایران کو تاریخی ثقافتی اور ادبی اعتبار سے بھی قریب سے دیکھنے اور بہتر طور پر جاننے کا بہترین ذریعہ ہیں۔

 

ٹیگس