Nov ۲۸, ۲۰۱۸ ۱۱:۵۳ Asia/Tehran
  • علی بخش رند - پاکستان

یہ خط ارسال کیا ہے پاکستان کے صوبے سندھ کے شہر حیدرآباد سے علی بخش رند صاحب نے لکھتے ہیں کہ

ریڈیو تہران کے پروگرام ایک عرصے سے سن رہا ہوں لیکن خط پہلی مرتبہ تحریر کیا جارہا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ مجھے دنیا کا سب سے مشکل کام خط لکھنا لگتا ہے، معاف کیجیئے گا بغیر لپٹی بات کردی ویسے دوستوں کے خطوط پر مشتمل پروگرام بزم دوستاں مجھے بہت پسند ہے اس لئے آج سوچا کہ میرا بھی خط بزم دوستاں میں پڑھا جائے اس لئے یہ چند سطر تحریر کررہا ہوں پروگرام کے متعلق کیا لکھوں سارے پروگرام بہت ہی اچھے جارہے ہیں لیکن میرا زیادہ تر فوکس خبریں اور سیاسی تبصرے ہوتے ہیں دیگر پروگرام بھی پسند ہیں۔

 

ٹیگس