قاسم رسول - پاکستان
Nov ۲۸, ۲۰۱۸ ۱۱:۵۵ Asia/Tehran
یہ خط ارسال کیا ہے کہ پاکستان کے صوبے پنجاب کے شہر نارے وال سے قاسم رسول صاحب نے لکھتے ہیں کہ
کافی دنوں سے خط لکھنے کا سوچ رہا تھا لیکن ہر بار کوئی نہ کوئی کام پیش آجاتا تھا اس لئے تاخیر پر تاخیر ہوتی رہی آج قلم اٹھاہی لیا ہے اور اب اپنے آپ سے عہد کرتا ہوں کہ اس سلسلے کا جاری و ساری رکھا جائے گا، ہم اپنی تہذیب و ثقافت کو بھولتے ہی جارہے ہیں اور خط و کتابت بھی ہماری تہذیب و ثقافت کا ایک اہم جز ہے ہمارے بچے تو خط لکھنا ہی نہیں جانتے، ریڈیو تہران میرا پسندیدہ ریڈیو اسٹیشن ہے سب دوستوں کو سلام سارے پروگرام اچھے جارہے ہیں۔