نواب اصغرعلی خان - ہندوستان
Jan ۱۳, ۲۰۱۹ ۱۷:۰۳ Asia/Tehran
یہ خط ارسال کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست اتر پردیش کے صدر مقام لکھنئو سے نواب اصغر علی خان نے
لکھتے ہیں ماہ محرم اور صفر میں پیش کیئے جانے والے پروگرام پسند آئے پروگرام کو نہایت ہی محنت و محبت کے ساتھ تیار کیا گيا تھا، ریڈیو تہران کی خبریں اور تبصرے بھی لاجواب ہوتے ہیں ویسے پروگرام انداز جہاں میں ہونے والی گفتگو کا معیار بھی بہت اچھا ہوتا ہے کس کس پروگرام کا نام ہوں بس یہی کہوں گا کہ ریڈیو تہران زندہ باد۔ جواب۔۔۔۔۔
یہ مختصر پیغام ارسال کیا ہے پاکستان کے صوبے پنجاب کے شہر رحیم یار خان سے ناز علی بخاری صاحبہ نے لکھتی ہیں کہ کچھ مصروفیات کی بنا پر بزم دوستاں گروپ میں شامل ہونے سے معذرت چاہتی ہوں ویسے آپ کی طرف سے واٹس ایپ پر مستقل طور پر جواب دیا جانا ریڈیو تہران کی بزرگ واری ہے۔