Jun ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۸:۰۸ Asia/Tehran
  • رسول بخش رند - پاکستان

یہ پہلے خط ارسال کیا ہے پاکستان کے صوبے سندھ کے شہر ٹنڈو الہیار سے رسول بخش رند صاحب نے

وہ لکھتے ہیں کہ ریڈیو تہران کی نشریات پابندی کے ساتھ سنی جارہی ہے آواز کی کیفیت قدرے اچھی ہے ، سارے پروگرام اچھے جارہے ہیں کافی دنوں بعد خط ارسال کررہا ہوں ، جب خط لکھنے لگتے ہیں تو سمجھ نہیں آتا کہ کیا لکھیں ، کورونا نے بھی ہمارے دل و دماغ کے سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت بالکل ختم کردی ہے ، ہر طرف پریشانی ہی پریشانی ہے ، ٹی وی دیکھو کورنا ریڈیو سنو کورونا ، پتہ نہیں اس سے کب جان چھوٹے گی۔ ریڈیو تہران کی خبریں اور تبصرے سن کر کچھ محسوس ہوتا ہے کہ دنیا میں کورنا کے علاوہ بھی بہت کچھ ہورہا ہے۔ خیر مجھے معاف فرمائیں کہ کہاں سے کہاں نکل گيا، سامعین دوستوں کے خطوط اور پیغامات جب پروگرام بزم دوستاں سے نشر ہوتے ہیں تو ایک نئی دنیا کا احساس ہوتا ہے، ریڈیو تہران اپنے سامعین سے بہت پیار کرتا ہے۔

ٹیگس