علی ضیا - ہندوستان
Jun ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۸:۱۲ Asia/Tehran
یہ خط ارسال کیا ہے ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے شہر مظفرنگر سے علی ضیاء صاحب نے
لکھتے ہیں کہ ریڈیو تہران کا پرانا سامع ہے کافی عرصے سے ریڈیو تہران سن رہا ہوں ، ریڈیو تہران میرا پسندیدہ ریڈیو اسٹیشن ہے ، مجھے آپ کے سارے پروگرام بہت پسند ہیں، آج کل ریڈیو تہران ہی نہیں دیگر ریڈیو اسٹیشنوں کو بھی سننے کا موقع مل رہا ہے لیکن جو بات ریڈیو تہران کی ہے وہ کسی بھی نہیں، ریڈیو تہران سیاسی ، سماجی، اخلاقی ، مضوعات پر بہترین پروگرام پیش کرتا ہے ، ایسے پروگرام ہمیں اور کسی دوسرے ریڈیو اسٹیشن سے سننے کو نہیں ملتے، ویسے ریڈیو پر لوگ آج کل کم ہی توجہ دیتے ہیں، لیکن ریڈیو آج بھی ایک حقیقت ہے اور اس کا کوئی انکاری نہیں ہوسکتا ہے۔ ریڈیو تہران کی پوری ٹیم کو میرا سلام۔