Jun ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۸:۱۶ Asia/Tehran
  • انتظار حسین - پاکستان

یہ خط ارسال کیا ہے پاکستان سے انتظار حسین صاحب نے

لکھتے ہیں کہ ریڈیو تہران اردو سروس کی نشریات میں موبائل ایپ کے ذریعے سنتا ہوں اور مجھے فخر ہے کہ میں ریڈیو تہران کا سامع ہوں، اللہ تعالی آپ لوگوں کو خوش رکھے ، آج کے پر آشوب دور میں آپ نے اسلامی اخلاقی اور سماجی اقدار کو برقرار رکھا ہوا ہے ، ایسے جب ہر طرف افراتفری کا عالم ہے اور غیر اخلاقی موضوع کو اپنی تشہیر کے لئے استعمال کیا جارہا ہے ، ریڈیو تہران، اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داری کو احسن طریقے سے انجام دے رہا ہے اور یہ ایک امید افزاء بات ہے، لوگ جو جی چاہے کہیں، لیکن میں ریڈیو تہران کو ایک عبادت سمجھ کر سنتا ہوں، کیونکہ مجھے ریڈیو تہران سے وہ سب کچھ ملتا ہے جسکی میں ضرورت ہے۔ ریڈیو میرا تنہائي کا ساتھی ہے ، صرف شکل بدل گئی ہے، اور آئندہ جو شکل باقی رہے گئی وہ بھی شاید یہی ہے کہ ریڈیو کی نشریات انٹرنیٹ کے ذریعے ہی سنی جائیں۔ میری طرف سے تمام ریڈیو سامعین کو بہت بہت سلام۔

ٹیگس