Jun ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۸:۱۹ Asia/Tehran
  • محدثہ بتول - پاکستان

یہ خط ارسال کیا ہے کراچی پاکستان سے محترمہ محدثہ بتول صاحبہ نے

لکھتی ہیں کہ ریڈیو تہران کے پروگراموں کو سحر اردو ٹی وی کی ویب سائٹ پر دیکھا، لوڈ کر کے سنا تو بہت اچھا لگا، آپ کی سائٹ بہت اچھی ہے جس میں ہمیں سب کچھ مل جاتا ہے، ریڈیو اور ٹی وی کے پروگرام ہماری توجہ کا باعث بنے ، اور سائٹ پر موجود خبریں بھی منفرد تھیں۔ اس خط کو پروگرام بزم دوستاں میں ضرور شامل کریں۔

ویسے آپ کے سارے پروگرام بہت پسند آئے لیکن سماجی و اخلاقی موضوعات پر نشر ہونے والے پروگرام خاص توجہ کا باعث بنے۔ حالات حاضرہ کے پروگراموں سے بھی اچھے معلومات حاصل ہوتی ہیں، عالمی حالات کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ بھی بہت اچھی ہوتی ہیں۔

ٹیگس