Jun ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۸:۴۲ Asia/Tehran
  • یعقوب علی بنگش - پاکستان

یہ خط ارسال کیا ہے پاکستان کے صوبے خیبر پختونخواہ کے قبائیلی علاقے پارہ چنار سے یعقوب علی بنگش صاحب نے

لکھتے ہیں ، یاسین طوری نے آپ کا واٹس ایپ نمبر بتایا تھا، اور کہا تھا کہ آپ ریڈیو تہران اردو سروس کے پروگرام سنتے ہو تو ان کو خط بھی لکھا کرو، مجھے خط وغیرہ لکھنا نہیں آتا ، لیکن آج اپنی پوتی کے ذریعے یہ خط لکھوا رہا ہوں، مجھے آپ کی نشریات سے نشر ہونے والے تمام پروگرام بہت پسند ہیں، ریڈیو تہران وہ سب کچھ ہوتا ہے جسکی ہر انسان کو ضرورت ہے، قرآن نعت ، اسلامی و قرآنی اور اخلاقی پروگرام اس کے علاوہ خبریں اور دیگر تمام پروگرام سب کے سب بہت اچھے ہیں۔

بہت سالوں سے ریڈیو تہران سن رہا ہوں، شاید تیس سال سے بھی زیادہ کا عرصہ ہوچلا ہے، یہ خط پروگرام بزم دوستاں میں ضرور شامل کرنا۔

 

ٹیگس