Jun ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۸:۵۰ Asia/Tehran
  • محمد یوسف - ہندوستان

یہ خط ارسال کیا ہے ہندوستان کے ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر کے صدر مقام ممبئی سے محمد یوسف صاحب نے

لکھتے ہیں کہ کافی دنوں کے بعد خط لکھ رہا ہوں امید ہے اتنی لمبی غیر حاضری کو معاف فرمائیں گے۔ ریڈیو تہران کے تمام پروگرام پابندی کے ساتھ سن رہا ہے اور بعض پروگراموں کو پابندی کے ساتھ مختلف واٹس ایپ گروپس میں ارسال بھی کرتا ہوں ، ماہ مبارک رمضان کے تو تقریبا تمام پروگراموں کو ایپ لوڈ کر کے واٹس ایپ گروپس میں شیئر کرتا رہا ہوں، مجھے ریڈیو تہران اردو سروس کے سارے پروگرام بہت اچھے لگتے ہیں۔

میں یہاں پر بزم دوستاں کی ٹیم کا خاص طور پر شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ جہنوں نے کورنا وائرس کے حوالے سے آگاہی فراہم کی اور اپنے گذشتہ چند پروگرام میں تمام سامعین کو انسداد کورونا مہم میں اپنا حصہ ڈالنے کی تاکید کی، ویسے ہماری ریاست میں کورونا اپنے پنجے جمع رکھے ہیں ہر گزرتے دن کے ساتھ کورونا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، میری بھی تمام دوستوں سے ریڈیو تہران کے توسط سے گزارش ہے کہ احتیاط کریں اور بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ آئيں۔  آخر میں تمام دوستوں سے درخواست ہے کہ اپنی دعاؤں میں مجھ سمیت تمام دوستوں کو بزرگواروں کو یاد رکھیں اور دعا کریں کہ اس وائرس کا خاتمہ جلد از جلد اس دنیا سے ہو۔

 

ٹیگس