Jul ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۶:۳۷ Asia/Tehran
  • محمد ارشد قریشی - پاکستان

یہ خط ارسال کیا ہے انٹرنیشنل ریڈیو لسنرز آرگنائزیشن کے صدر محمد ارشد قریشی صاحب نے۔

 السلام علیکم کے بعد لکھتے  ہیں کہ گزارش عرض ہے کہ ہم تمام ممبران ارلو پاکستان خیریت سے ہیں اور آپ تمام میزبانان گرامی کی صحت و عافیت کے لئے دعاگو ہیں۔ گو کہ ہم اب تک حالت کورونا میں ہیں لیکن الحمدللہ عافیت سے ہیں۔ پروگرام باقاعدگی سے سن رہے ہیں لیکن تبصرے لکھنے میں خاصی کوتاہی ہورہی ہے۔ پروگرام یادوں کے جھروکے ، نیم نگاہ ، آئینہ صحافت ، آج کا ایران ، بزم دوستاں سمیت تمام پروگرام بہت خوب نشر ہورہے ہیں۔

جب کہ امریکی پالیسی اور کورونا کے حوالے سے خبریں اور تجزیہ عمدہ اور منصفانہ نشر ہورہے ہیں۔ شہر کراچی میں صبح کی مجلس بہت خراب آواز میں سنائی دیتی ہے جبکہ اندون سندھ کے کئی علاقوں میں قابل سماعت ہوتی ہے۔

شام کی مجلس کبھی بہت واضح اور کبھی کچھ شور کے ساتھ سنائی دیتی ہے جبکہ رات کی مجلس بھی قریب شام کی مجلس کی طرح کبھی واضح اور کبھی کچھ شور کے ساتھ سماعت کی جاتی ہے۔

محمد ارشد قریشی صاحب مزید لکھتے ہیں کورونا وباء کی وجہ سے زندگی کے ڈھب کچھ تبدیل ہوئے ہیں اور مصروفیات بھی کچھ زیادہ ہوگئی ہیں ممکن ہے اس کی وجہ سے بھی خطوط ملنے میں کچھ فرق پڑا ہو  ان شاءاللہ بہت جلد سب پہلے کی طرح بلکہ پہلے سے بھی اچھا ہوجائے گا۔

 

ٹیگس