Jul ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۶:۴۴ Asia/Tehran
  • محمد اقبال قریشی - ہندوستان

یہ خط ارسال کیا ہے ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے صدر مقام لکھنئو سے محمد اقبال قریشی صاحب نے

لکھتے ہیں کہ پوری کوشش ہوتی ہے کہ آپ کی شام کی نشریات میں خبریں ضرور سنو  لیکن آج کل پوری نشریات سننے کا موقع مل جاتا ہے.

 کورونا وائرس نے گھر میں قید کردیا ہے  بچے ٹی وی دیکھنے کو ترجیح دیتے ہیں جبکہ میں ریڈیو سے اپنے اوقات گزارتا ہوں.

ریڈیو تہران سمیت دنیا کے کئی ملکوں کی اردو اور انگریزی نشریات سنتا ہوں ریڈیو تہران سے جو خبریں نشر ہوتی ہیں ان کو بہت کم نشریاتی ادارے رائے عامہ کو سناتے ہیں۔

ریڈیو تہران کے دیگر پروگرام بھی میری توجہ کا باعث بنے ہیں، ایک ریٹائرڈ ملازم ہوں، پوری زندگی حلال کمایا اور بچوں کو کھلایا ہے، زندگی میں کچھ بڑا نہیں بنایا ، لیکن اللہ کی بارگاہ میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ میں نے حلال کمایا ہے، ریڈیو تہران کے مذہبی پروگرام بھی دل کو بھاتے ہیں، جبکہ سماجی اور سیاسی پروگرام میں حقیقت کے آئینہ دار ہیں۔

 

ٹیگس