Jul ۲۰, ۲۰۲۰ ۲۱:۱۹ Asia/Tehran
  • جہانزیب - پاکستان

یہ خط ارسال کیا ہے کہ پاکستان کے صوبے پنجاب کے شہر ملتان سے

جہانزیب صاحب لکھتے ہیں ریڈیو تہران کی نشریات پابندی کے ساتھ سنی جارہی ہے اور میں ریڈیو تہران کی نشریات انٹرنیٹ کے ذریعے سنتا ہوں.

 آج کل ہمارے علاقے میں آم کی فصل اتاری جارہی ہے اس لئے مصروفیات بھی کچھ زیادہ ہوگئی ہیں لیکن تمام تر مصروفیات کے باوجود آم کے باغات میں ریڈیو تہران کی نشریات سننے میں بڑا مزہ آتا ہے.

 ریڈیو تہران سے نشر ہونے والی خبریں ، تبصرے اور سیاسی پروگرام مجھے بہت اچھے لگتے ہیں اور میں انہیں مس نہیں کرتا.

گذشتہ خط کو آپ نے پروگرام بزم دوستاں میں شامل کر کے اس خط کے لئے میرا حوصلہ بڑھایا ہے ویسے میری تعلیم بی اے ہے لیکن  ہمارا مشغلہ زمینداری ہے اور چاروں فصلوں میں کام کا لوڈ رہتا ہے۔

 ملتان پاکستان کے گرم ترین شہروں میں سے ایک ہے۔ یہاں کے باسی گرمی کے ایام میں ٹھنڈی اشیاء کا استعمال زیادہ کرتے ہیں۔ کورونا نے زندگی کا ڈھنگ کی تبدیل کردیا ہے۔

آپ بھی ہر بزم دوستاں میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ لیکن تعلیم کی کمی کے سبب لوگ احتیاطی تدابیر کو زیادہ فالو نہیں کرتے۔ ریڈیو تہران سننے والوں اور ریڈیو تہران کی پوری ٹیم کو میرا محبتوں بھرا سلام۔

 

ٹیگس