Jul ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۵:۵۶ Asia/Tehran
  • توقیر احمد - ہندوستان

یہ خط ارسال کیا ہے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے کرگل لدّاخ سے توقیر احمد صاحب نے

لکھتے ہیں کہ ریڈیو تہران کی نشریات پابندی کے ساتھ سنی جارہی ہیں، کوشش ہوتی ہے تینوں نشریات سے استفادہ کیا جائے لیکن یہ خواہش بہت کم ہی پوری ہوتی ہے۔

ریڈیو تہران اردو سروس اپنے سامعین کے لئے بہت ہی اچھے پروگرام ترتیب دیتا ہے۔ خاص طور پر سیاسی اور سماجی پروگرام کی تو بات ہی کیا ہے۔

ہمارے علاقے میں کافی لوگ ریڈیو تہران سے جڑے ہوئے ہیں اور آپ سے رابطے میں بھی رہتے ہیں۔

پروگرام بزم دوستاں میں ان کے خطوط بھی شامل رہتے ہیں سن کر اچھا لگتا ہے کہ ہمارے علاقے کا نام ریڈیو تہران کے پروگرام بزم دوستاں میں ہمیشہ رہتا ہے۔

ویسے یہاں  سحر اردو ٹی وی کی نشریات بھی لوگ کافی تعداد میں دیکھتے ہیں۔

ٹیگس