ظریف خان نیازی - پاکستان
یہ خط ارسال کیا ہے پاکستان کے صوبے پنجاب کے شہر میانوالی سے جناب ظریف خان صاحب نے
ظریف خان صاحب لکھتے ہیں کہ ہمارے علاقے میں ریڈیو تہران کی آواز لوکل ریڈیو اسٹیشوں کی مانند سنی جاتی ہے اور آواز کی کیفیت نہایت ہی بہترین ہوتی ہے۔ تینوں نشریات کی آواز اچھی رہتی ہے۔ سارے پروگرام اچھے جارہے ہیں۔ ریڈیو تہران کے سارے پروگراموں کا معیار بہت ہی اچھا ہے اور جی چاہتا ہے کہ انسان نشریات سنتا رہے میں کافی عرصے سے ریڈیو تہران کو خط اور وائس مسیج ارسال کرنے کا سوچتا رہا ہوں لیکن کچھ نہ کچھ مجبوری پیش آجایا کرتی ہے جس کی وجہ سے میں اپنی خواہش دل میں لیے بیٹھا رہتا ہوں۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ بہت جلد اپنا وائس میسیج ریڈیو تہران کے لئے روانہ کروں گا۔ ظریف خان صاحب مزید لکھتے ہیں کہ پروگرام بزم دوستاں میں شامل کرسکتے ہیں۔ تفصیل سے باتیں وائس میسیج ریکارڈ کر کے بھیج دوں گا اسے آپ ضرور نشر کیجیئے گا سب دوستوں کو میرا سلام۔