Sep ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۸:۱۳ Asia/Tehran
  • لیاقت علی اعوان - پاکستان

یہ خط ارسال کیا ہے پاکستان کے صوبے پنجاب کے شہر شیخوپورہ سے الاعوان لسنرز کلب کے صدر لیاقت علی اعوان صاحب نے

اپنے اس خط میں انہوں نے لکھا ہے کہ کہ حالیہ دنوں میں کچھ طبیعت ناساز رہی تھی لیکن اب بالکل خیریت سے ہوں۔ ریڈیو تہران کے پروگرام سارے اچھے جارہے ہیں ، کورونا کی وجہ سے سامعین دوستوں سے براہ راست رابطے کچھ محدود ہوگئے ہیں۔

پھر بھی کوشش ہوتی ہے کہ شہر شیخوپورہ میں موجود لسنرز سے ملاقات ہوجائے۔ کافی عرصے سے خط و کتابت کا سلسلہ بھی منقطع ہے اب تھوڑے سے حالات معمول پر آرہے ہیں اور رابطے بھی بحال ہورہے ہیں، عام لوگوں میں کورونا وائرس کو لیکر خوف کی فضاء بدستور طاری ہے۔

لیکن احتیاط کے عمل میں کوتائیاں میں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ ریڈیو تہران نے بھی کورونا وائرس کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے میں اپنا روائتی کردار ادا کیا ہے۔

ہمیں امید ہے کہ ریڈیو تہران کی اردو سروس کے تمام دوست خیریت سے ہوں گے۔ بھائی ساجد رضوی ، بہن زہراء زیدی اور ریڈیو تہران کے پورے اسٹاف کو میرا اور میرے کلب ممبران کا خلوص بھرا سلام۔

ٹیگس