محمد ارشد قریشی - پاکستان
یہ تفصیلی خط اور پروگرام پر تبصرہ ارسال کیا ہے انٹرنیشنل ریڈیو لسنرز آرگنائریشن پاکستان کے روح رواں محمد ارشد قریشی صاحب نے
السلام علیکم کے بعد لکھتے ہیں امید ہے مزاج بخیر ہوں گے۔ ریڈیو تہران کی نشریات کبھی واضح اور کبھی شور کے ساتھ سن رہے ہیں اور صبح کی نشریات تو شاذ و نادر ہی سنائی دیتی ہے۔ جب کہ پاکستان میں انتہائی موزوں وقت ہوتا ہے نشریات سننے کا۔
نشریات میں نعت نشر کرنے کا سلسلہ بہت خوبصورت ہے اسے سن کر بہت اچھا محسوس ہوتا ہے، پروگرام یادوں کے جھروکے انتہائی معلوماتی ہوتا ہے اس میں اہم واقعات کے بارے میں سن کر احساس ہوتا ہے کہ یا تو یہ ہمارے علم میں ہی نہیں تھا یا پھر ہم بھول چکے تھے اور دوبارہ زہن نشیں ہوگیا۔
پروگرام گرد وپیش سے تمام عالمی سیاسی حالات سے بخوبی آگاہی ہوتی ہے گذشتہ ہفتہ نشر ہونے والے پروگرام میں معلوماتی رپورٹ نشر ہوئیں جن میں کورونا کے حوالے سے نشر کی جانے والی رپورٹ معلوماتی تھی۔
پروگرام صبح امید ایک اچھا پروگرام ہے اور حسین اختر صاحب کا اندازِ گفتگو انتہائی پرکشش ہے اس پروگرام میں بہت خوبصورت موضوع پر جامع اور مفید گفتگو کی جاتی ہے ۔
پروگرام اسلام کی معرفت اور راہ و روش بہترین اور معلوماتی پروگرام ہے۔ ان پروگراموں کے میزبان طحہ شمیم بہت عمدہ انداز میں پروگرام پیش کرتے ہیں اور بہترین موضوع کا چناؤ کرتے ہیں۔
پروگرام کلامِ نور جسے ولی الحسن رضوی صاحب پیش کرتے ہیں سن کر ایمان تازہ ہوجاتا ہے ۔ تلاوت ترجمہ اور تفسیر سن کر بہت اچھا احساس ہوتا ہے۔ ریڈیو تہران کا یہی خاصہ ہے کہ وہ بہترین اسلامی پروگرام نشر کرتا ہے۔
پروگرام افکار و نظریات ایک خوبصورت سلسلہ ہے اسے عباس سید، طحہ شمیم اور ہاشم علی پیش کرتے ہیں جس میں گذشتہ ہفتہ تہران کے علاقائی اور بین الاقوامی سفارتکاری پر سیر حاصل گفتگو سننے کو ملی۔
ہمارا دوسرا من پسند پروگرام آئینہ صحافت جس میں دنیا بھر کے اخبارات کی سرخیاں اور تفصیلی خبر پیش کی جاتی ہیں ۔
ان تمام سلسلہ وار پروگراموں کے علاوہ اہم تہواروں اور مناسبتوں پر بھی بہت خوبصورت پروگرام پیش کیے جاتے ہیں جبکہ پروگرام بزم دوستاں تمام سامعین دوستوں کا پسندیدہ اور محبوب پروگرام ہے جس میں سامعین کے خطوط کو بہترین انداز میں پیش کیا جاتا ہے اور نہایت محبت سے جوابات دیئے جاتے ہیں۔ آخر میں ریڈیو تہران کے پورے اسٹاف کا اتنے اچھے پروگرام پیش کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔