Sep ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۸:۲۷ Asia/Tehran
  • محمد شائق - ہندوستان

یہ خط ارسال کیا ہے ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے صدر مقام سری نگر سے محمد شائق صاحب نے

لکھتے ہیں سب سے پہلے میں ریڈیو تہران کی پوری ٹیم کو بہترین پروگرام پیش کرنے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

انٹرنیٹ سروس جب بھی مہیّا ہوتی ہے ریڈیو تہران کے پروگرام سن لیتا ہوں اور آپ کے سب ہی پروگرام مجھے بہت پسند ہیں خاص طور پر علاقائی اور عالمی خبریں میری توجہ کا باعث ہوتی ہیں۔

ریڈیو تہران کی اردو سروس سے سری نگر سے سبط محمد حسن صاحب کی رپورٹ بھی نشر ہوتی ہے جو کشمیر میں رونما ہونے والے واقعات پر مبنی ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ پروگرام اسلامی شخصیات بھی بہت اچھا پروگرام ہے جس میں عالم اسلام کے معروف اور برجستہ دانشوروں کے بارے میں گفتگو ہوتی ہے۔

محمد شائق صاحب لکھتے ہیں کہ ریڈیو تہران سے نشر ہونے والے پروگرام فکر انگیز ہوتے ہیں ہمیشہ اتحاد و یکجہتی کا پیغام دیا جاتا ہے اور دشمنان اسلام جس میں سرفہرست امریکہ اور اسرائیل ہیں کے سازشی منصوبوں کو بے نقاب کیا جاتا ہے۔ شاید میں یہ بات لکھنے میں حق بجانب ہوں کہ ریڈیو تہران دنیا کے دیگر ریڈیو اسٹیشوں کے مقابلہ میں اپنی حق گوئی کی وجہ سے ممتاز مقام کا حامل ہے۔

 

ٹیگس