Sep ۲۴, ۲۰۲۰ ۱۱:۳۷ Asia/Tehran
  • حسن علی - ہندوستان

یہ خط ارسال کیا ہے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے کرگل سے حسن علی صاحب نے

لکھتے ہیں کہ ماہ محرم الحرام کی آمد کی مناسبت سے تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں اس سال محرم الحرام ایسے عالم میں آیا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے عزاداروں کو بہت سے پابندیوں کا سامنا ہے اور یہ پابندیوں کا تعلق براہ راست انسان کی سلامتی سے ہے ، ہماری بھی تمام عزاداروں سے درخواست ہے کہ حکومت کی جانب سے جاری کی جانے والی ایس او پیز کے مطابق مجلس برپا کریں ، سماجی فاصلوں کی رعایت کریں اور ماسک کو ان حالات میں اپنے لئے لازمی قرار دیں۔ ماہ محرم الحرام کی مناسبت سے جمعرات کی رات کی نشریات میں پیش کیا جانے والا پروگرام پیام کربلا سنا بہت ہی اچھا تھا جس میں واقعہ کربلا کے حوالے سے پاکستان عالم دین مفتی گلزار صاحب کی گفتگو شامل تھی ۔ آخر میں میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی برقراری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں ہمارا یہاں بھی پریس کلب میں تمام صحافی برادری کی جانب سے اس اقدام کو مسترد کیا گیا ہے۔ امید ہے مسلم امہ متحدہ عرب امارات کے اس شرمناک فیصلہ کو کسی قیمت پر قبول نہیں کریں گے۔

ٹیگس