قاسم علی بنگش - پاکستان
یہ خط ارسال کیا ہے پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقے پارہ چنار سے قاسم علی بنگش نے
لکھتے ہیں کہ محرم الحرام کی آمد سے قبل ہی دشمنان اسلام نے مسلمانوں کے درمیان فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کے لئے اپنی کوششیں تیز کردی ہیں اور حالات کو جان بوجھ کر خراب کیا جارہا ہے جبکہ یہ ایسے میں ہے کہ مسلمانوں کے تمام مسالک نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے پروگراموں کا انعقاد کرتے ہیں اور غم مناتے ہیں۔ لیکن اسلام دشمن قوتیں انہی ایام میں سرگرم نظر آتی ہیں اور مختلف بہانوں سے مسلمانوں کے درمیان اختلافات کو ہوا دینے کی کوشش کرتی ہیں۔ ریڈیو تہران کی جانب سے اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے پیش کیئے جانے والے پروگرام اس بات کے آئینہ دار ہیں کہ مسلمانوں کے تمام مسلک امام حسین علیہ السلام کے غم میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔ ماہ محرم ہو یا کوئی اور مناسبت ریڈیو تہران بہترین انداز میں خصوصی پروگرام ترتیب دیتا ہے اور اپنی سابقہ روایت کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔