Sep ۲۴, ۲۰۲۰ ۱۱:۴۲ Asia/Tehran
  • احمد مسعود - ہندوستان

یہ خط ارسال کیا ہے ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر سے احمد مسعود صاحب نے

انہوں نے سب سے پہلے نواسۂ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے حوالے سے تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے ریڈیو تہران سے نشر ہونے والے ماہ محرم کے خصوصی پروگراموں کو سراہا ہے، وہ مزید لکھتے ہیں کہ امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانی کے ذریعے دین مبین اسلام کا احیاء ہوا ، کیونکہ یزید نے دین مبین اسلام کی تمام اقدار کو خاک میں ملانے کی تمام تر اقدام کرلیئے تھے، لیکن امام عالی مقام نے میدان کربلا میں یزید کے اسلام کو نیست و نابود کرنے کے تمام منصوبوں پر خط بطلان کھیچ دیا اور دنیا کو بتادیا کہ اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد۔ ان ایام میں غم حسین منانا ایک عظیم ذمہ داری ہے جیسے ہم کو ادا کرنا چاہیے۔

 

ٹیگس