Dec ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۸:۰۳ Asia/Tehran
  • عبدالعزیز قریشی - ہندوستان

یہ خط ارسال کیا ہے ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے صدر مقام لکھنئو سے عبدالعزیز قریشی صاحب نے لکھتے ہیں

کہ سب سے پہلے میں اپنے گذشتہ خط کا بہترین انداز میں جواب دینے پر آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں نہایت محبت اور پیار سے آپ نے میرے خط کو پروگرام میں شامل کیا اللہ پاک آپ کو خوش و آباد رکھے۔ ریڈیو تہران کی صبح کی نشریات پابندی کے ساتھ سنتا ہوں کیونکہ صبح کی نشریات ہمارے علاقے میں صاف سنائی دیتی ہے۔

 ویسے صبح کی نشریات نہایت روح افروز ہے سن کر دل خوش ہوجاتا ہے ریڈیو تہران میرا پسندیدہ ریڈیو اسٹیشن ہے اور ریڈیو تہران کی خبریں تبصرے اور مختلف موضوعات پر پیش کیئے جانے والے پروگرام نہایت ہی اچھے ہوتے ہیں، ویسے پروگرام صبح امید مجھے بے حد پسند ہے ، صبح کی نشریات میں محرم اور صفر میں پیش کیئے جانے والے خصوصی پروگرام بھی لاجواب تھے پروگرام پیام کربلا اور حسین سفیئہ نجات میں اعلی مطالب بیان کیئے گئے ہیں۔ ریڈیو تہران کی پوری ٹیم کو میرا سلام۔

 

 

ٹیگس