Mar ۱۱, ۲۰۲۱ ۲۰:۰۵ Asia/Tehran
  • مہر عبدالستار سلفی القادری - پاکستان

یہ خط ارسال کیا ہے انٹرنیشنل ریڈیو لسنرز آرگنائزیشن پاکستان کے جنرل سیکریٹری مہر عبدالستار سلفی القادری نے

عشرہ فخر اور ایران کے اسلامی انقلاب کی بیالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے مبارک باد پیش کرنے کے ساتھ لکھا ہے کہ ایران کے اسلامی انقلاب نے شاہ ایران کے ڈھائی ہزار سالہ سلطنت کو زمین بوس کردیا اور ملک میں اسلامی جمہوری نظام کی بنیاد رکھی۔ سامراجی طاقتوں نے بہت کوشش کی کے ایران کے نوخیز اسلامی نظام کو اس کے ظہور میں آنے کے فورا بعد ختم کردے، لیکن نصرت خدا ایران کے عوام کے ساتھ تھی اور بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح کی عظیم قیادت کے سایہ میں یہ اسلامی انقلاب مضبوط ہوا اور آج ایک تناور درخت میں تبدیل ہوگیا ہے۔ ایک ایسا انقلاب جس نے سامراجی طاقتوں کے تمام باطل منصوبوں کو خاک میں ملادیا اور اپنے حقیقی راستے پر گامزن ہے اور آج حضرت آیت ا۔۔۔ العظمی خامنہ ای کی قیادت میں اپنے مضبوط سے مضبوط تر ہوتا چلا جارہا ہے اور دشمن کی آنکھوں میں کاٹ بنا ہوا ہے۔ ریڈیو تہران کی اردو سروس کے توسط سے ایران قوم کو اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی مناسبت سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

 

ٹیگس