Mar ۱۱, ۲۰۲۱ ۲۰:۱۱ Asia/Tehran
  • حفیظ احمد انصاری - ہندوستان

یہ خط ارسال کیا ہے ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے شہر مظفرنگر سے حفیظ احمد انصاری صاحب نے

لکھتے ہیں ریڈیو تہران کی نشریات پابندی کے ساتھ سن رہا ہوں اور میری کوشش ہوتی ہے تینوں نشریات سنو، لیکن مصروفیات کی بنا پر صرف صبح اور شام کی نشریات کے کچھ پروگرام ہی سن پاتا ہوں۔

 ان دنوں ایران میں ایران کے اسلامی انقلاب کی بیالیسویں سالگرہ کا جشن منایا جارہا ہے میری طرف سے ان ایام کی مبارک باد قبول فرمائیں۔ ایران کے اسلامی انقلاب نے دنیا کے محروم اور دبّے ہوئے طبقے کی ترجمانی کی ہے، ایران کے عوام کی جدوجہد نے اپنے دنیا کے عوام کو پیغام دیا کہ ظالموں کے مقابلے میں خاموش نہیں بیٹھنا چاہیے اور اپنے حقوق کے لئے جدوجہد کرنی چاہیے، امام خمینی رح نے ایران میں اغیار کی مداخلت کو سمجھتے ہوئے پہلے اپنے حکمرانوں کو اس امر کی طرف متوجہ کیا کہ وہ ملک کے سرمایۂ کو بیرونی طاقتوں کے سپرد نہ کریں اور ملک میں محروم طبقے کی مدد کریں اور ملک سے غربت و افلاس کو ختم کرنے کے لئے اقدامات انجام دیں۔ لیکن شاہ نے صرف اپنے ذاتی مفادات کے تحفظ کی خاطر ایرانی عوام کو نظرانداز کیا سامراجی طاقتوں کا پٹھو بن کر رہ گیا۔ میں ایران کے اسلامی انقلاب پر کئے مقالے بھی تحریر کیئے ہیں جو مختلف اخبارات میں چھپے بھی ہیں۔ اللہ تعالی ایران کے اسلامی انقلاب کی حفاظت فرمائے۔

 

ٹیگس