Mar ۱۱, ۲۰۲۱ ۲۰:۲۲ Asia/Tehran
  • نصرت امیر - ہندوستان

یہ خط ارسال کیا ہے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے کرگل لداخ سے نصرت امیر صاحب نے

لکھتے ہیں کہ ریڈیو تہران کی صبح کی نشریات پابندی سے اور عصر اور رات کی نشریات وقفے کے ساتھ سنی جارہی ہے آواز کی کفیت قدرے بہتر ہے لیکن مطلوب نہیں ہے صبح کی نشریات میں پیش کیئے جانے والے پروگرام بہت اچھے مضامین کے حامل ہیں اور پروگراموں کو سن کر دل باغ باغ ہوجاتا ہے، ویسے میں ایک عرصے سے ریڈیو تہران کی نشریات سن رہا ہوں خبریں اور تبصرے بھی لاجواب ہوتے ہیں اور ریڈیو تہران سے وہ خبریں سننے کو ملتی ہیں جو کوئی دوسرا ریڈیو اسٹیشن نشر نہیں کرتا۔